شوگر ملز مالکان سے 80 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ

Sugar-Pakistan

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی خریدنے کے لیے معاملات طے پا گئےہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے شوگر ملز مالکان سے چینی کی خریداری کیلئے پیپرا رولز سے استثنی مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 70روپے فی کلو کی آفر کی ہے، جبکہ کل ایک لاکھ ٹن چینی کی خریداری پر پیپرا رولز سے چھوٹ مانگی گئی۔ پیپرا رولز سے استثنی کی سمری وزیر اعظم کو بھجوادی گئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/10/6134

متعلقہ خبریں

Leave a Comment