کورونا، ٹڈی دَل؛ چین نے مصیبت میں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد/ بیجنگ: کورونا وائرس سے بُری طرح متاثر چین کی جانب سے ارسال کردہ 12 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔ سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کیٹس بھی شامل ہیں۔

چین کی پاکستانی ایمبیسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان بھیجے گئے امدادی سامان میں 14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور 50 ہزار لیٹرمیلاتھیئن بھی شامل ہے جو ٹڈی دل کی روک کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

واضح رہے پاکستان کے زیریں علاقوں بشمول سندھ میں ٹڈی دل نے فصلوں کو بدترین نقصان سے دوچار کر رکھا ہے۔ 

آئی ڈی: 2020/03/10/6137

اپنا تبصرہ بھیجیں