چینی حجام نے کھڑکی سے حجامت بنانا شروع کر دی

کورونا وائرس کے پیش نظر چین میں لوگوں نے کاروبار چلانے کےلیے منفرد طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔

چین میں کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون ہیئر ڈریسر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے گھر کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔

چینی صوبے ہنان کے شہر ژینگزو میں موجود ان خاتون حجام، جس نے ماسک پہنا ہوا ہے، لوہے سے سلاخوں کے درمیان سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے اصرار پر بال کاٹ رہی ہیں، خاتون نے ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث خود کو گھر میں محصور کرلیا تھا لیکن ان کے گاہکوں نے اصرار کیا کہ وہ ہی ان کے بال کاٹیں گی، جس پر وہ کھڑکی سے بال کاٹنے پر راضی ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 65 سالہ خاتون اپنے گھر کے باہر ہی دکان لگاکر حجامت کرتی تھیں اور 3 یوآن میں لوگوں کے بال کاٹتی ہیں جبکہ بیجنگ میں حجامت کی اجرت 4 یوآن وصول کی جاتی ہے۔

اس سے قبل چین کے صوبے ہنان کے ہی کچھ حجاموں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کرونا وائرس سے بچنے کےلیے 4 فٹ دور سے گاہکوں کے بال کاٹ رہے تھے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/10/6162

متعلقہ خبریں

Leave a Comment