اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید


اسلام آباد: اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں ریہرسل کے دوران ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  حادثےکا شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہےاور شکرپڑیاں کی طرف جانے والے تمام راستہ بند کردئیے ہیں۔  پولیس کی بھاری نفری نے اپنے گھیرے میں لے لیا، جبکہ  کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جائے حادثہ تک  جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس حادثے کی  تحقیقات اور وجوہات جاننے کے لیے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

شہید افسر پاکستان ایئر فورس کے 9 سکواڈرن کے کمانڈنگ افسر تھے۔ شہید افسر حادثہ کا شکار ہونے والے F-16 کے پائلٹ تھے۔ ونگ کمانڈر نعمان سال 2019 میں شیر افگن ٹرافی کے ونر تھے۔

 

WC Noman Akram and COAS General Qamar Javed Bajwa
ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایک یادگار تصویر

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6188

Leave A Reply

Your email address will not be published.