بلاول سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے آج پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال اور ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لیگی رہنماؤں نے چیئرمین پی پی پی سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سلیکٹڈ کہنے پر شکوہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ لیگی رہنماؤں نے ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ملک واپس نہ آنے پر بلاول کی تنقید پر بھی شکوہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن جماعتوں سے متعلق سخت موقف نہ رکھنے کی درخواست کی گئی۔

ملاقات کے دوران لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن میں اتحاد قائم رہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف سخت مؤقف نہ رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6250

Leave A Reply

Your email address will not be published.