جعلی بینک اکاونٹ کیس؛ انور مجید کی درخواست ضمانت واپس، کیس نمٹا دیا گیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ملوث خواجہ انور مجید کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست واپس لینے بنیاد پر کیس  نمٹا دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں  تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ملوث خواجہ انور مجید کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ جو نئی گراؤنڈز سامنے آئی ہیں ان میں سے ایک میڈیکل اور دوسری ریفرنس کے حوالے سے نیا مٹیریل سامنے آنا ہے۔ اگر آپ کے پاس نئی گراؤنڈز ہیں تو آپ دوبارہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے انور مجید کی دائر درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر کیس  نمٹا دیا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6231

Leave A Reply

Your email address will not be published.