عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو عالمی وبا قرار دے دیا

Corona Virus-WHO

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو ’’عالمی وبا‘‘ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ان کی مجموعی تعداد 121،739سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وائرس کا دائرہ کار 120 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4،382 ہو چکی ہے۔ چین کے بعد جنوبی کوریا،  ایران اور اٹلی اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق مختلف ایڈوئزیز جاری کی تھیں، لیکن اب اسے ایک وبا قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کورونا وائرس کی اب تک کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی۔ وائرس سے بچاو کا طریقہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی ہے۔ 

واضح رہے آج  گلگت بلتستان سے کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔ پاکستان میں اب تک سندھ سے 15، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے 2،2 جب کہ کوئٹہ سے ایک کیسز سامنے آچکا ہے۔ ملک میں اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6266

متعلقہ خبریں

Leave a Comment