نیب کا چئیرمین نیب کے اختیارات سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

National Accountability Bureau

اسلام آباد: نیب کا چئیرمین نیب کے اختیارات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستا ن ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے  افسر امجد مصطفے ملک کی ضمانت منظور کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کا 56 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس فیصلے میں چئیرمین نیب کے اختیارات کی تشریح کی تھی۔ نیب کا کہنا ہے کہ امجد ضمانت فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذکورہ فیصلے میں ملزم کی گرفتاری کے لئے بنیادی شرائط طے کی تھیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6236

متعلقہ خبریں

Leave a Comment