وزارت ہیلتھ سروسز میں ایک ہفتے میں دو سیکرٹریز تبدیل

Dr Sayyed Touqeer Shah-Secretary

اسلام آباد : کورونا وائرس پوری دنیا میں خوف و ہراس کا باعث بن چکا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائر س کے پھیلاو کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے لیکن اعلی سطح کی اکھاڑ پچھاڑ سے معاملے پر اس پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں ہیلتھ سروسز میں دو سیکرٹریز کی تبدیلی اور  تیسرے سیکرٹری کی تعیناتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو  اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ڈاکٹر توقیر شاہ کو حال ہی میں سیکریٹری صحت تعینات کیا گیا تھا۔ڈاکٹر وقیر شاہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت شہباز شریف کے سیکریٹری تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر تو قیر شاہ کی تعیناتی 4مارچ کو بطور سیکرٹری صحت کی گئی تھی ۔

دوسری جانب کورونا جیسے اہم معاملے کو ہینڈل کرنے کے لئے وزارت ایڈہاک ازم پر چلائی جار ہی ہے ۔ فی الوقت وزارت کے امور کی انجام دہی کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو سیکریٹری صحت کا چارج دے دیا گیا۔

واضح رہے حکومت نے ایک ہفتہ قبل چار مارچ کوگریڈ22 کے افسر اللہ بخش ملک کو سیکرٹری صحت کے عہدے سے ہٹایا تھا اور ان کی جگہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی کی گئی تھی۔ نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹر توقیر شاہ کو سیکرٹری صحت کا چارج لیتے ہی ہٹادیا گیا اور اب تنو یر احمد قریشی کوایڈیشنل سیکرٹری انچار ج صحت تعینات کیا گیا ہے ۔

مزید برآں گریڈ 20 کی افسر ڈائریکٹر جنرل نیپرا سائرہ نجیب احمد کو جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سیکرٹیریٹ گروپ گریڈ 20کے جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور راجہ زاہد پرویز کابھی  تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی افیئرز ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6256

متعلقہ خبریں

Leave a Comment