پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم طیارہ حادثے میں شہید


اسلام آباد : پاک فضائیہ کا F-16 طیارہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمام اکرم بھی حادثے میں شہید ہوگئے۔

طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کر رہا تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے حادثے کی تصدیق کردی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ایف-16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ اس دوران شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی حادثے میں شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیرہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان سید احمر رضا نے شِنہوا کو بتایا کہ بدھ کے روز طیارہ یوم پاکستان کی تقریب کیلئے مشق کر رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم شیرافگن ٹرافی ، انٹر اسکواڈرن اسلحہ سازی مقابلہ 2019 کے لئے بہترین مارکس مین کے فاتح تھے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف 16 جیٹ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کرتے ہوئے چاند تارا کے علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.