لڑکی کو لڑکے کے بازوؤں کی کامیاب پیوند کاری

Shreya-India-Limbs

بھارت میں میڈیکل پیش آیا ایک ایسا واقعہ جس نے معذور افراد کو نئی زندگی کی نوید سنا دی ہے۔

بس حادثے میں اکیس سالہ شریا 2016 میں اپنے ہاتھ کھوبیٹھیں جس کے بعد انہیں ایک لڑکے کے پیوند شدہ بازو عطیہ کئے گئے۔ ان کو بازو لگنے کے بعد ابتدائی طور پر انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن کچھ عرصے بعد ہی ان کو لگنے والے بازووں نے اپنی رنگت تبدیل کرنا شروع کر دی۔ یہ رنگت جلد ہی ان کی جلد کے رنگ میں تبدیل ہو گئی۔

شریا کی والدہ کا کہنا ہت کہ ان کے پیوند شدہ بازوؤں کی نہ صرف رنگت بدلی بلکہ ان کا بھاری پن کم ہونا شروع ہوا اور ہاتھوں کی اضافی چربی گھل گھل کر ختم ہونے لگی۔ چار ماہ بعد ہاتھوں کی انگلیاں پتلی اور لڑکیوں کی طرح مخروطی ہونے لگیں۔ شریا کی والدہ کے مطابق  اس کی کلائیاں بھی کم ہوئی ہیں۔

Shreya-India-Limbs

ممبئی کے اسکن اسپیشلسٹ نے اسے نایاب واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیق کا کہہ دیا۔ دیگرماہرین نے مبہم سا کہا کہ ہے کہ شاید شریا کے نسائی ہارمون کی وجہ سے مردانہ بازو کے جلد کی رنگت تبدیل ہوئی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6211

متعلقہ خبریں

Leave a Comment