ایف سولہ طیارے کا حادثہ؛ آرمی چیف کا پیغام آ گیا

WC Noman Akram and COAS General Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد: اسلام آباد میں آج کریش ہونے والے پاک فضائیہ کے طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے حوالے سے آرمی چیف کا پیغام آ گیا ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آج اسلام آباد میں ہونے والے المناک حادثے کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ہونے والے پائلٹ کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارضِ وطن کی حفاظت کے لیے جان دینے سے بڑی قربانی کوئی اور نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ آئی ایس پی آر نے شہید پائلٹ کی آرمی چیف کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی شئیر کی ہے۔ 

واضح رہے آج صبح اسلام آباد میں 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے تھے۔

 

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6230

متعلقہ خبریں

Leave a Comment