کورونا سے پہلے پاکستانی کی ہلاکت؛ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد: کورونا سے پہلے پاکستانی کی ہلاکت کی خبر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم ایک 61 سالہ پاکستانی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے۔ مذکورہ شخص  اٹلی کے شہر براسیکا میں رہائش پذیر تھا۔ ان کے حوالے سے میسر تفصیلات کے مطابق وہ مختلف اقسام کی بیماریوں میں بھی مبتلا تھے، لیکن ان کی ہلاکت کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق   دفتر خارجہ  نے اس ہلاکت کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کی میت کو وطن واپس لانے کے لیے دفتر خارجہ اٹلی حکام سے رابطے میں ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایسی مختلف رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایران، عراق اور شام سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ملک واپس آنے  پر چیکنگ کے عمل سے مبینہ طور پر ریلیکسشن دلوائی جا رہی ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کی جانے والی مختلف ٹوئیٹس میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ وفاقی کابینہ میں موجود کچھ طاقتور وزرا اس ضمن میں یہ ریلیکسیشن دلوانے کے لیے انتظامیہ پر دباو ڈال رہے ہیں۔ منسٹری آف اوور سیز پاکستانیز نے اس الزام کی تردید کی دی ہے۔

آئی ڈی: 2020/03/11/6244

اپنا تبصرہ بھیجیں