وزیراعظم نے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے سات منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Imran Khan-Housing Scheme-11092020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے سات منصوبوں کا  سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس منصوبے کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں نئے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ تنقید ہوتی تھی کہ کدھر ہیں گھر، کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم؟ قومی اسمبلی میں بھی تنقید کی گئی کہ کہاں ہیں گھر،کہاں ہےنیا پاکستان؟

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہاں تک پہنچنےمیں ہمیں ڈیڑھ سال لگا۔ ہاوسنگ اسکیم کیلئے اتھارٹی بنانی پڑی،اسٹرکچربنانا پڑا۔ یہ 20 ہزار گھر آغاز ہے اور ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھربنانے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں منہگائی کم ہورہی ہے۔ انٹرسٹ ریٹ بھی کم ہوگا جس سے لوگ آسانی سےقرض حاصل کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسٹرپلان بنا رہے ہیں کہ شہرکےاردگرد گرین ایریا ہواور شہربغیرپلاننگ کےنہ پھیلتےجائیں کیونکہ اس سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہروں کےوسط میں کچی آبادیاں ہیں۔ ان کیلئے بھی منصوبے لا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرپرچھت لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے۔ لاہورمیں دیکھا سڑکوں پرلوگ سوئےہوئےہیں۔  کسی نےان لوگوں کےبارے میں نہیں سوچا۔ ہم نے ان لوگوں کے لیے 160پناہ گاہیں ہیں جو ملک بھر میں کام کررہی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ صحت کےمسائل ہوں توپوراخاندان غربت میں چلاجاتاہے۔ غریب آدمی کوعلاج معالجے کی سہولت کے لیے صحت کارڈزلائےگئے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6260

متعلقہ خبریں

Leave a Comment