بچوں کے تحفط کا تاریخی زینب الرٹ بل قومی اسمبلی سے منظور

Zainab Alert Bill

اسلام آباد: بچوں کے تحفظ کا تاریخی بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ بل ایوان میں پیش کیا جوکثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پرتمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا اکبرچترالی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی پرسزائے موت نہ دے کردرندوں کوشہہ دی جارہی ہے۔ بچوں سے زیادتی کی سزا پھانسی رکھی جائے۔ بل میں سزائے موت اورقصاص کوختم کردیا گیا ہے اوربچوں کے خلاف جرائم پرزیادہ سے زیادہ 14 سال اورکم سے کم 7 سال قید کی سزا ہوگی۔

مزید پڑھیں: بچوں کے تحفظ کے لیے تاریخی ’زینب الرٹ بل‘ منظور کر لیا گیا

بل کے مطابق کسی بھی بچے کے اغوایاجنسی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ کے اندراندراس مقدمے کی سماعت مکمل کرنا ہوگی۔ پولیس بچے کی گمشدگی یا اغوا کے واقعہ کی رپورٹ درج ہونے کے دوگھنٹوں کے اندراس پرکارروائی کرنے کی پابند ہوگی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/11/6313

متعلقہ خبریں

Leave a Comment