اسلام آباد میں ایف سولہ طیارے کے حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم سپرد خاک


لاہور: اسلام آباد میں ایف سولہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور کے عسکری 10 میں ادا کردی گئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کےقریب پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، اِس طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ آج عسکری 10 میں ادا کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرام کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ایئر فورس سمیت دیگر عسکری اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/12/6299

Leave A Reply

Your email address will not be published.