برطانوی وزیر داخلہ بھارتی جاسوس؟ سوالات اٹھ گئے!

Priti Patel-UK Home Minister

لندن:‌برطانوی خفیہ ایجنسوں نے اپنی بھارتی نژاد وزیرداخلہ پریتی پیٹل پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے شفقنا نے ایک خبر میں بتایا ہے کہ برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیر داخلہ پر برطانوی خفیہ اداروں ایم آئی سکس اور سی ایچ کیو متعدد معاملات پر انہیں بریفنگ بھی نہیں دیتی ۔ ایم آئی 6 کے بعض ایجنٹس کو شک ہے کہ برطانیوی وزیر داخلہ سے گزشتہ ماہ ملنے والے چند ملاقاتیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک عہدیدار بھی تھا ۔

بھارتی نژاد وزیر داخلہ نے گزشتہ ماہ دونوں ایجنسیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جنہیں کابینہ سیکرٹری اور قومی سلامتی کے مشیر پیٹر سڈل نے ناکام بنا دیا ۔ وزیر داخلہ دونوں خفیہ ایجنسوں کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں ۔ بھارتی نژاد برطانوی وزیرداخلہ کے بعد اقدامات پر وزارت داخلہ کے سینئر بیورو کریٹ سر فلپ نے استعفی دے دیا تھا اور اپنے شبہات سے ایم آئی سکس کو بھی آگاہ کر دیا تھا ۔

بتایا جا رہا ہے کہ برطانیوی کابینہ آفس وزیر داخلہ کے رویہ کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ دریں اثنا برطانیوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک طرف وزیر داخلہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے  جبکہ دوسری طرف تحقیقات کی بھی اجازت دے دی ہے ۔

 

آئی ڈی: 2020/03/12/6326

متعلقہ خبریں

Leave a Comment