مشہور زمانہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ کورونا کا شکار

Tom Hanks-Rita Wilson-Twitter

امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ اداکار نے یہ بات اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی۔

امریکی اداکار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں اور اہلیہ کو آسٹریلیا میں جسم میں درد ،سردی اور بخار محسوس ہوا۔ جس پر ٹیسٹ کرانے پر ان دونوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ٹام ہینکس نے اہلیہ سمیت خود کو احتیاطی تدابیر کے تحت محدود کر لیا ہے۔امریکی اداکار نے مزید لکھا کہ وہ اپنی اور اہلیہ کی صحت سے متعلق پرستاروں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپنا خیال رکھنے کا کہا۔

واضح رہے 63 سالہ ٹام ہینکس دو مرتبہ آسکر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے فالوورز اور چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

آئی ڈی: 2020/03/12/6316

متعلقہ خبریں

Leave a Comment