ن لیگ کے ناراض اراکین نے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی


لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پارٹی نے دباؤ بڑھایا یا ایکشن لیا تو استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ناراض اراکین کے مطابق مسلم لیگ ن کے مزید ارکان بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔ مزید برآں ناراض ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ن لیگ کے ساتھ مزید نہیں چلیں گے۔صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا۔مسلم لیگ ن کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کو ووٹ نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کوغیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگوں کے جائز کام ہرصورت کریں گے۔ صوبے کی ترقی میں آپ لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے 10 ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں حکومتی کارکردگی، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کرنے والوں میں نشاط ڈاہا، غیاث الدین، فیصل خان، محمد غضنفر، محمد ارشد، اشرف علی، اظہرعباس اور یونس انصاری شامل ہیں، اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کروائی کہ آپ ہمارے لیے معزز ارکان اسمبلی ہیں۔پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ کے کرچلیں گے۔ آپ لوگوں کے ساتھ جو معاملات طے پائے ہیں ان پر عملدرآمد کریں گے۔ ماضی کے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں، تبدیلی آرہی ہے اور آکر رہے گی۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کی حمایت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے مجموعی طور پر اب تک وزیراعلی سے 15 ارکان انفرادی اور اجتماعی طورپر مل چکے ہیں۔  6 ارکان کی وزیراعلی سے ملاقات ریکارڈ پر آچکی ہے جبکہ 9 ارکان کا مناسب وقت پر اعلان ہوگا۔

ن لیگ کے اندر بھی تبدیلی آ رہی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو کہ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج خود (ن) لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ۔ (ن) لیگ نے بھی وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ اپنالیا ہے۔انہو ںنے کہا کہ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/12/6294

Leave A Reply

Your email address will not be published.