کورونا وائرس؛ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش پر بڑی خبر آ گئی


اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی نے 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجز، یونیورسٹیز اور دینی مدارس پر ہوگا۔شفقت محمود نے بتایا کہ سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے 27 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق فیڈرل بورڈ کے نویں اور دسویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/13/6405

Leave A Reply

Your email address will not be published.