وفاقی ملازمین کے احتجاج میں مزید شدت آ گئی

اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے احتجاج میں مزید شدت آ گئ۔ احتجاج کے 26ویں روز بھی ملازمین اپنے مطالبات کےلئے سڑکوں پررہے۔۔۔احتجاج کے باعث وفاقی سیکریٹریٹ میں کام بند ہوگیا۔۔سرکاری خط وکتابت معطل رہی۔

مظاہرین وزارت خزانہ کے باہر جمع ہوئے اور پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع کردیا ۔۔مظاہرین کوروکنے کیلئے پولیس کی کوششیں ناکام گئیں ۔۔ مظاہرین نے شاہرہ دستورکے سامنے دھرنا بھی دیا

مظاہرین نے اسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کی پودا لگانے کی تقریب کے دوران بھی خوب نعرے بازی کی

اے جی پی آر ملازمین نے تنخواہیں اوربلزکا سلسلہ بند کرنے کی بھی دھمکی دی ۔۔۔۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے

مظاہرین نے وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود پیشرفت نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment