کروناوائرس، ہزاروں پاکستانیوں کے مہنگے ٹکٹس اور ویزے ضائع ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: کرونا وائرس کے باعث ایئر لائنز نے  سعودی عرب کے ٹکٹس کینسل کرنا شروع کردیے , ہزاروں پاکستانیوں کے مہنگے ٹکٹس اور ویزے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا,  جب کہ بے روزگاری کا طوفان بھی سر اٹھانے لگا.

 اسلام آباد میں سعودی ایئر لائن کے دفتر کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا جنہیں روزگار کے لیے سعودی عرب پہنچنا ہے، ایئرلائنز نے ٹکٹس کئی گنا مہنگے کردیے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں کہ جہاز کب جائے گا۔

یہ پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی اپنے خاندان کو بھیجتے ہیں ، ان میں سے کئی تو اپنی چھٹی بھی قربان کرکے واپس روزگار پر جانا چاہتے ہیں ان جیسے ہزاروں پاکستانی کئی روز سے ایئرلائنز کے دفاتر کے باہر موجود ہیں لیکن نہ تو ایئرلائن والے کچھ بتاتے ہیں اور نہ ہی حکومت ان کے لیے کچھ کرنے کو تیار ہیں.

روزگار کی تلاش میں دیار غیر جانیوالے یہ پاکستانی ملکی معیشت کو چلا رہے ہیں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے اب ان کے سروں پر بے روزگاری کی تلوار لٹک رہی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ سعودی عرب نہ پہنچے تو ان کا ویزا کیسنل ہونے سے روزگار چھن جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment