روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ

مہنگائی نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ، ایک ہفتے میں چکن برائلر، آلو انڈے ، پیاز اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مہنگا ہوگیا

مہنگائی میں معمولی کمی کے بعد روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ ہونا شروع ہوچکا ہے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے ایک ہفتے میں مہنگائی میں اعشاریہ 71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 6 سے بڑھ کر 12 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی،  ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چکن برائلر 21 روپے فی کلو، آلو 5 روپے فی کلو مہنگا ہوا انڈے 7 روپے فی درجن، پیاز 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے بکرے کا گوشت 7 روپے مہنگا ہوا جب کہ دال چنا، دال مونگ اور گائے کا گوشت بھی مہنگا ہوگیا ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ٹماٹر، ایل پی جی، لہسن، دال مسور، دال ماش اور کیلا سستے ہوئے ہیں  اس دوران 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment