سعودی ایوی ایشن کا تمام کمرشل پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں پر آج پابندی عائد کردی جائے گی سعودی ایوی ایشن کا تمام کمرشل پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی ایئرپورٹس کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے بین الاقوامی پروازوں کیلیے بند کردیا جائے گا۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے باقاعدہ ناٹم جاری کردیا۔ پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاء کردیا گیا۔ گاکا  کے مطابق اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو 25 واپسی کے لیے 15 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔ سی اے اے اور پی آئی اے نے سعودیہ سے 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment