میٹرو بس سروس کو دی جانے والی سبسڈی کی تفصیلات بس میں آویزاں

پنجاب حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو دی جانے والی سبسڈی کی تفصیلات عوام کو بتانے کا فیصلہ کر لیا،  سبسڈی کی تفصیلات ہر بس میں آویزاں کر دی گئیں۔

پنجاب حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو دی جانے والی سبسڈی کی تفصیلات عوام کو بتانے کا فیصلہ کر لیا،  سبسڈی کی تفصیلات ہر بس میں آویزاں کر دی گئیں، میٹرو بسوں میں لگائے گئے حکومتی اشتہارات کے مطابق مالی سال 2018.19 میں پنجاب حکومت نے2 ارب 32 کروڑ 31 لاکھ 12 ہزار 661 روپے سبسڈی کی مد میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو ادا کئے، یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حکومت نے گزشتہ برس میٹرو میں سفر کرنے کے  کرایہ میں 50 فیصد اضافہ کیا تھا اور میٹرو بس کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment