کرونا وائرس کے باعث حکمران جماعت کی خاتون رکن صوبائی پارلیمنٹ کی شادی کی تقریبات منسوخ

پشاور: تحریک انصاف خیبر پختون خواہ کی رکن پارلیمنٹ انیتہ محسود کے ولیمے کی تقریبات منسوخ کردی گئی۔ انیتہ محسود کی شادی کاروباری شخصیت تیمور نعیم کے ساتھ طے پائی ہے۔

16 مارچ کو انیتہ محسود کی شادی کا اسلام اباد کے مقامی شادی ہال میں ولیمہ طے پایا تھا۔ والد انیتہ علاء الدین محسود کا کہنا ہے کہحکومت کی جانب سے شادی ہالوں کو بند کرنے کے نوٹیفیکشن کے بعد تقریب ولیمہ کو منسوخ کرنا پڑا۔ خاندان کے علاوہ اعلی حکومتی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈرشپ کو بھی مدعو کیا تھا۔ مدعو کئے گئے مہمانوں کو معزرت کے ساتھ تقریب کے منسوخی کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment