اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کے زخیرہ کیے گئے ماسک برآمد

راولپنڈی: اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  رات گئے سیکٹر ایف سیون ٹو میں چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران دو کروڑ روپے مالیت کے زخیرہ کیے گئے ماسک سے بھرے 35 کارٹن برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملوث چار غیر ملکی افراد کو بھی  گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برآمد کئے گئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ماسکس میں سرجیکل اور این 95 ماسک شامل ہیں،راولپنڈی انتظامیہ کو ماسک ذخیرہ اندوزی کرنے کی انٹیلجنس اطلاع ملی، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماسک بلیک میں بیچنے کے لئے ذخیرہ کئے گئے تھے۔ گرفتار افراد کو  تھانے منتقل کر کے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment