امریکی سفارتخانے نے ویزہ سروس معطل کر دی

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پیشِ نظر پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ویزہ سروس معطل کر دی۔

 

 امریکی سفارتخانہ کے مطابق 17 مارچ سے امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹس میں تمام ویزہ اپائنٹمنٹس معطل کر دی گئی ہیں۔ ویزہ سروس جلد بحال کی جائے گی۔ ویزہ سروس بحالی کیلئے فی الحال کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔ امریکی شہریوں کو ویزہ سہولیات بدستور دستیاب رہیں گی۔

متعلقہ خبریں