وزیراعظم عمران خان  کا پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان  کا پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی نیوزایجنسی اے پی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ عالمی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے۔ پاکستان میں کورونا  وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا  ایران سےبھی  پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں