بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی:   ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر شاہکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع دادو سے ہے جب کہ واجد علی نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مردانہ وارجواب دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شاہکوٹ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment