روہڑی کے قریب ریلوے انجن کی زد میں آنے والے 5 افراد جاں بحق

سکھر: روہڑی کے قریب پیارو واہ کے مقام پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثے میں5افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریلوے پھاٹک نہ ہونے سے سکھر میں روہڑی کے قریب ریلوے انجن کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دو بچوں سمیت5افراد کی جانیں چلی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں2مرد،ایک خاتون اور2بچے شامل ہیں، متوفی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثہ پیارو واہ کے مقام پر پھاٹک کراس کرتے وقت پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں، متوفی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment