وزارت داخلہ، ریونیو ڈویژن، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کی تجاویز منظور


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ، ریونیوڈویژن اور سمندر پار پاکستانیز سمیت متعدد اداروں کی  تجاویز کی منظوری دیدی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف منصوبوں اور ریونیو ڈویژن کے پاکستان ریو نیو ریزز پرگرام کے لیے 4ارب15کروڑ روپے کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ۔۔جبکہ  میری ٹائم افیئرز کی پاکستان سٹیٹ آئل کی جانب سے ایل این جی کی درآمد پر گھاٹی کے استعمال کی مد میں اٹھنے والے 1ارب70کروڑ روپے کے اخراجات کی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق وصولی کی منظوری دی  گئی۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی وزارت کی پیش کی گئی بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ملازمتیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ وزارت اگست کے اوائل تک ای سی سی کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ٹاسک فورس کے مجوزہ اقدامات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.