وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کا سيلف آئسوليشن کا فيصلہ کر لیا۔

Shah Mahmood Qureshi-Afghan-Taliban-US-Peace-Accord

اسلام آباد: وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کا سيلف آئسوليشن کا فيصلہ کر لیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قريشی کا کہنا ہے کہ کورونا کا ٹيسٹ کراوں گا،ماہرين نے پانچ دن بعد کورونا ٹيسٹ کا مشورہ ديا،گھر والے مجھ سے بہت دور ہيں، خود بھی نہيں چاہتا بچوں سے ملوں، کورونا سے متعلق احتياط برتنی چاہيے،چينی قيادت کا کہنا ہے يہ آزمائش کا وقت ہے، دنيا چين پر بہتان لگارہی ہے، چينی صدر کہتے ہيں پاکستان کا احسان بھوليں گے نہيں۔۔ چين ميں پاکستانی طلبا پراعتماد تھے، چين ميں پاکستانی طلبا کے ساتھ کوئی حادثہ نہيں ہوا ۔۔ ہميں کورونا کا مقابلہ کرنا ہے، چين جانے کا مقصد اظہار يکجہتی تھا۔

شاہ محمود قريشی نے کہا کہ زائرين نے گھروں کو لوٹنا ہی تھا۔ بارڈر پر کورونا سے بچاو کے انتظامات ناکافی تھے۔ زائرين کی واپسی کا فيصلہ انتہائی مشکل تھا۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرين کے معاملے پر بات ہوئی،وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرين کی وقفے سے واپسی کی درخواست کی،

ہميں احتياطي تدابير ميں تعاون کرنا ہے، کورونا کے مسئلے پر قوم کو يکجا کرنا ہے،کورونا کا مقابلہ کوئی تنہا نہيں کرسکتا۔ کورونا کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،ووہان ميں گزشتہ روز صرف ايک کيس رپورٹ ہوا۔ مکمل لاک ڈاون سے معيشت پر جو اثر پڑے گا اُسے بھی ديکھنا ہے۔ ہميں متوازن ماحول قائم کرنا ہے۔ ہميں عوام کو اعتماد دلانا ہے،تکليف کم کرنی ہے۔ کورونا کنٹرول کيلئے وزيراعظم نے نيشنل کوآرڈينيشن کميٹی بنائی۔ ہميں کچھ عرصہ اِس سے دوچار رہنا ہوگا۔ ميڈيا نے بھارتی جارحيت کيلئے نيشنل يونٹی کا کردار ادا کيا۔ کورونا کے معاملے پر بھي بہترين کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس وقت جلسوں کا سوال پيدا نہيں ہوتا۔

Leave a Comment