یکم جون تک کوئی امتحانات نہیں ہونگے:وزیرتعلیم شفقت محمود

اسلام آباد: یکم جون تک کوئی امتحانات نہیں ہونگے ،بیرون ملک ، نجی وسرکاری تمام تعلیمی اداروں پر اطلاق ہوگا ، وزیرتعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ کورونا وبا ٹل گئی تو یکم جون سے 15 جولائی تک امتحانات لیے جاسکتے ، تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے یونی ورسٹٰی کوداخلے بھی تاخیرکرنے کا بھی کہا ۔

وفاقی وزیرشفقت محمود پریس کانفرنس پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔پاکستان بھی بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ملک کے تعلیمی اداروں کے امتحانات یکم جون تک نہیں ہونگے ، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ کورونا وبا ٹل گئی تویکم جون سے15جولائی تک امتحانات لیے جائینگے تمام بورڈ کے امتحانات بھی اسی عرصے میں ہونگے۔

انہوں نے بتایاکہ ایچ ای سی میں تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تعلیمی اداروں میں آن لائن لیکچرزکی تجویزبھی زیرغورہے ، تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند رہینگے تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 27 اپریل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment