کرونا وائرس پھیلاؤ کا خطرہ, وائے ڈی اے نے پمز ہپستال او پی ڈی میں جزوی سروسز معطل کر دی

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر وائے ڈی اے نے پمز ہپستال او پی ڈی میں جزوی سروسز معطل کر دی کرونا وائرس خطرات کے باعث ینگ ڈاکٹرز نے کل سے او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

وائے ڈی اے اسلام آباد  کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت تک ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے کی حفاظت کے لیے مکمل طور ناکام ہوچکی ہے بار بار درخواست کے باوجود حکومت طبی عملے کو ماسکس تک  مہیا نہیں کرسکی ہسپتالوں کی او پی ڈیز نہ صرف ہسپتال عملہ بلکہ مریضوں کیلیے بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے اس سلسلے میں ہسپتال عملہ اور مریضوں کے تحفظ کے خاطر او پی ڈیز کے سروسز معطل رہیں گے کرونا کاونٹر سمیت ایمرجنسی میں ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود رہیں گے وائے ڈی اے اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ عوام صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی ہسپتالوں کا وزٹ کرے حکومت ہسپتال عملہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے درکار حفاظتی آلات مہیا کرے آئیسولیشن وارڈ یا کرونا سینٹر کو فیڈرل جنرل ہسپتال منتقل کیا جائے ہم رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے کیلیے تیار ہے ہمارا مقصد احتجاج نہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کرنا ہے ڈاکٹرز کیلیے اور مریضوں کے لیے وفاقی حکومت کورونا روک تھام کے اقدامات میں بلکل غیر سنجیدہ ہے پمز انتظامیہ اپنے عملے کی حفاظت کے لئے او پی ڈی میں گلووز تک مہیا نہیں کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment