شعبان کا چاند کب نظر آئے گا محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Moon-Pakistan

اسلام آباد: شعبان کا چاند 29 رجب یعنی 25 مارچ کی شام کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  25 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں مطلع صاف ہوگا اس لیے چاند نظر آنے کے کافی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کا وقت 6 بج کر 50 منٹ سے 7 بج کر 19 منٹ ہے۔ نئے چاند کی عمر 28 گھنٹے 22 منٹ ہوگی۔ کراچی میں نئے چاند نظر آنے کا وقت 7 بج کر 8 منٹ سے 7 بج کر 40 منٹ ہوگی۔ کراچی میں نئے چاند کی عمر 38 گھنٹے اور 40 منٹ ہوگی۔ کوئٹہ میں شعبان کا چاند نظر آنے کا وقت 7 بج کر 15 منٹ سے 7 بج کر 46 منٹ ہوگا اور  نئے چاند کی عمر 28 گھنٹے 47 منٹ ہوگی۔

پشاور میں شعبان کا چاند نظر آنے کا وقت 6 بج کر 56 منٹ سے 7 بج کر 24 منٹ ہے جبکہ چاند کی عمر 28 گھنٹے 28 منٹ ہوگی۔ لاہور میں شعبان کا چاند نظر آنے کا وقت 6 بج کر 43 منٹ سے 7 بج کر 12 منٹ ہے۔ لاہور میں نئے چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment