گرمی جنہیں پسند نہیں ان کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر بتا دی ہے، مارچ کا تیسرا اور چوتھا ہفتہ بھیگا بھیگا گزرے گا

مغربی ہواؤں کا بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ 19 مارچ سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سلسلے کے باعث 20 مارچ جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ چار سے پانچ روز تک جاری رہے گا جس میں پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بادل برسیں گے، 23 مارچ کی رات میں کراچی میں میں بھی رم جھم پھوار ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے اونچے پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے، بارشوں کے مسلسل سلسلوں کے باعث موسم بہار بھی طویل ہوگا،مارچ میں ہونے والی بارشیں سبزیوں اور پھلوں کے لیے مفید ہونگی، لیکن معمول سے زیادہ بارشیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف ندی نالوں میں طغیانی کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں اپریل کے وسط میں بارشوں کے تین سے چار سلسلے ہونگے، وسطی پنجاب میں مئی کے آخر تک ہلکی اور درمیانے درجے کی مزید بارشیں ہونگی، بارشوں کے باعث بڑھتے درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور بہتری آئے گی، تاہم بارشوں کے باعث خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں گندم اور دیگر فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment