جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ آغا مقدس کی نماز جنازہ ادا


لاہور: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی افسر لیفٹیننٹ آغا مقدس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں عسکری قیادت اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید آغا مقدس علی خان کی نماز جنازہ لاہور کے گول باغ میں ادا کی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے7 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار شہید اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/19/6555

Leave A Reply

Your email address will not be published.