مردان میں کورونا وائرس سے ہلاکت، منگا یونین کونسل لاک ڈاؤن

Mardan-Corona-Lockdown

پشاور: مردان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے بعد آج مقامی علاقے منگا یونین کونسل کا لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مردان کے اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دیکربند کردیا جبکہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ ریلیف کے پی نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں تمام لوگوں کی اسکریننگ کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔  واضح رہے مردان میں50سالہ سعادت خان وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا تھا۔ سعادت خان 9مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا کسیز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔  سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 208کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/19/

متعلقہ خبریں

Leave a Comment