کورونا کی تشخیص: پاکستانی سائنسدانوں نےسستی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی


اسلام آباد: کورونا کی تشخیص کے لیے پاکستانی سائنسدانوں نے کِٹس کی قلت کے پیش نظر  ایک سستی کِٹ تیار کر لی ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ یہ  کورونا ٹیسٹ کٹ دو ہفتوں دستیاب ہوگی اور اس کی مدد سے ایک گھنٹے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹ کٹس مارکیٹ میں سستی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور یہ خودانحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ 

حکومت کا میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب ذرائع نے خبر دی ہے کہ حکومت بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جو چین سمیت 3 بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔  ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرزاور دیگر آلات درآمدکرنے کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرزاوراسکینرز باہر سے منگوائے جارہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سانس کی بیماری کےلیے بڑے پیمانے پرسی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں جب کہ 2روزمیں چین سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/19/

Leave A Reply

Your email address will not be published.