کورونا وائرس، حکومت کا بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا  ہے۔

این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرزاور دیگر آلات درآمدکرنے کا آرڈر دے دیا گیا۔ یہ میڈیکل آلات چین سمیت تین بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں  ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرزاوراسکینرز منگوائے جارہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سانس کی بیماری کےلیےبڑے پیمانے پر سی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں۔  امید ظاہرکی جا رہی ہے کہ دو روز میں چین سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔

آئی ڈی: 2020/03/19/6543

اپنا تبصرہ بھیجیں