پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 300سے متجاوز ، دو جاں بحق

Corona-Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 307 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت سامنے آئی۔ گزشتہ روز ایک اور شخص کے کورونا کے باعث انتقال کرنے کی وجہ سے کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ نوجوان کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔ مردان میں50سالہ شخص بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔ مذکورہ مریض 9مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 208کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب33،  بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

سندھ کی صورتحال

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں دوسو آٹھ کورونا کیسزکی تصدیق کی ہے۔ کراچی سے 56 مریضوں میں کوروناکی تشخیص ہوئی ہے۔ سندھ میں مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی پرایک سو پچاس تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ میں انٹرسٹی بس سروس کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بس سروس19مارچ سےآئندہ15روز تک بند رہے گی تاہم مال بردار ٹرانسپورٹ کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

پنجاب کی صورتحال

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے 33مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے کورونا کنٹرول کیلئے دوسو چھتیس ملین فنڈز اور تین اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے قرنطینہ قائم کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں شاپنگ مالز اور ہوٹلز رات دس بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ مری سمیت متعدد سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/19/6547

متعلقہ خبریں

Leave a Comment