اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 475 ہلاکتیں

Corona-Italy

روم: اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 475 مزید ہلاکتیں ہوگئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،973 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کیسز کی مجموعی تعداد 35,713 ہے، جن میں سے 2,257  کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں 28,710 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 4,025 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار965 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افرادکی تعداد2 لاکھ18ہزار740 ہے۔

اٹلی کے بعد یورپ میں کورونا سے سب سے زیادہ اسپین متاثر ہوا ہے جہاں ہلاکتیں کی تعداد اب 638 تک پہنچ چکی ہے۔ اسپین میں مجموعی کیسز کی تعداد 14,769 ہے جن میں سے 1,081 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 800 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمنی میں کوروناوائرس سے28ہلاکتیں،12ہزار327متاثر۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے150ہلاکتیں اور 9ہزار261متاثر ہیں۔ یورپ  کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں چوالیس میں سے تینتالیس ممالک متاثر ہیں اور تئیس ممالک میں اموات بھی ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/19/6558

متعلقہ خبریں

Leave a Comment