کورونا وائرس، این ڈی ایم اے کی بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرنے کی سفارش

NDMA-Pakistan

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدام سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق ملک بھر کے تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے۔ این ڈی ایم اے نے خط میں لکھا کہ کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کے لیے ایک کمرے کی پالیسی اپنائی جائے اور این ڈی ایم اے کو قرنطینہ مراکز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 300 سے زائد  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/19/6572

متعلقہ خبریں

Leave a Comment