غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 86 کروڑ ڈالرز کے حکومتی بانڈز فروخت کردئیے

کراچی: پاکستان میں کورونا کے بعد معیشت کی غیر یقینی صورتحال میں مارکیٹ کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی بانڈز فروخت کردیئے  گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق سرمایہ کاروں نے 18 مارچ کو 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے اور  یکم مارچ سے 18 مارچ تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی سے 18 مارچ تک ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے جس کے بعد حکومتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

آئی ڈی: 2020/03/20/6614

اپنا تبصرہ بھیجیں