امریکی ڈرگ اتھارٹی نے ملیریا کی دوا کورونا کےمریضوں پر آزمانے کی منظوری دے دی

Chloroquine-Trump-USA

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ملیریا کی دو دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔

نیوزبریفنگ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں البتہ ایف ڈی اے نے ان دواؤں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاوس نے کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کردی ہیں۔

اس موقع پر پریس بریفنگ میں ایف ڈی اے کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان نے بتایا کہ دونوں دوائیں کلینیکل ٹرائل میں استعمال کی جائیں گی اور ٹرائل کے بعد سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے یہ دوائیں کتنی فائدے مند ہیں۔

دوسری جانب ایف ڈی اے نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے یا اس کے تدارک کے لیے فی الوقت کوئی دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے۔  صرف اس وجہ کی بنیاد پر کہ کلوروکوین کو دوسرے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، ڈاکٹرز قانونی طور پر اسے ایک ‘‘غیر تصدیق شدہ’’ دوائی کے طور پر کورونا کے مریضوں کو دے سکتے ہیں۔ اب تک کورونا کے حوالے سے اس دوا کی موثریت اور افادیت پر کوئی تحقیق نہیں کی گئی۔

 

تنبیہہ: اس خبر میں موجود حقائق کے باوجود اس دوا کو  صرف طبی ماہرین کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/20/6627

متعلقہ خبریں

Leave a Comment