پی آئی اے کی بیرون ملک خصوصی پروازوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئ


حکومت پاکستان نےپی آئی اے کی پانچ خصوصی پروازوں کو  اترنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جو پروازیں بیرون ملک سے پاکستان کے لیئے اڑان بھر چکی ہیں ،ان کو پاکستان اترنے کی اجازت مل گئ ہے۔اڑان بھرنے والی پروازوں میں چار پروازیں برطانیہ سے جبکہ ایک ناروے سے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائیرس کے خدشے کے باعث پی آئی اے نے بیرون ممالک میں اپنے تمام ترآپریشنزمعطل کیئے تھے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.