قائد حزب اختلاف کا حکومت سے بڑا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا وائیرس سے انسانی زندگی کے لیئے بڑھتے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری کا مطالبہ کیا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے لیئے خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دے دی جائے. کرونا وائیرس کی خراب صورتحال میں عوام کی زندگی مزید .خطرے میں نہیں ڈالی جا سکتی

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے طرز پر پاکستان میں لاک ڈائون کرکے کرونا پر قابو پانے کےانتظامات کیئے جائیں تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ نا قابل قبول ہوگا اور کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی  حکومت پر ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment