مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے، وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کی وجہ سے لندن گیا تھا، عوام سے پرزور اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اپنے گھروں میں ہی قیام کریں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.