پاکستان میں کرونا وائیرس کے مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی


اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائیرس کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ  ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مُلک میں 185 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی۔ ملک میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی۔ 638 مریض ملک کے  مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
5 افراد کرونا وائرس سے زندگی کی جنگ جیت کہ گھروں کو لوٹ گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوراب سندھ میں کرونا وائرس کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے تعداد 292 ہوگئی۔
بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 104 ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے 152 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے 29 مریض جبکہ گلگت بلتستان میں 55 اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے  9 مریض زیر علاج ہیں

رپورٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14439 افراد کی مُلک کے داخلی راستوں پر سکریننگ کی گئی۔ داخلی راستوں پر سکریننگ کے دوران کرونا وائرس کے 202 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں